سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ”فلائی آ ڈیل , سستے  ٹکٹ کے حوالے سےقیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی سستی ترین ایئر لائن ”فلائی آ ڈیل“ کی آئندہ ماہ فروری سے پاکستان کے لیے آپریشنز شروع ہوجائیں گے. جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کہ اس نئے آپریشنز سے ٹکٹ کی قیمت میں کتنا فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی ائیر لائنز کی ”فلائی آڈیل“ کی پہلی پرواز 3 فروری کو ریاض سے براستہ جدہ اور پھر کراچی پہنچے گی۔اس حوالےسے فلائی اے ڈیل کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق ’فلائی آ ڈیل‘ کو پاکستان میں اپنے آپریشنز کے لیے تمام اجازت نامے مل چکے ہیں اور ایئر لائن ہفتے میں دو دن کراچی اور دو دن لاہور سے جدہ اور ریاض کے لیے اپنی سروسز فراہم کرے گی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلائی اے ڈیل کے آپریشنز سے ناصرف ٹکٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ دیگر کمپنیوں سے مسابقت کے باعث سروس میں بھی بہتری آئے گی۔شعبہ ایئرلائن سے وابستہ معین اختر کے مطابق یہ ایک مصروف روٹ ہے اور سارا سال ٹکٹس کی فروخت نہ صرف عمرے اور حج کے لیے جانے والوں کی ہوتی ہے. بلکہ وہاں کام کے لیے موجود پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آتی جاتی ہے۔ان کے مطابق اس وقت عمرے کا ٹکٹ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ ستر ہزار کے درمیان ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ نئی ائیر لائن کے آنے سے یہ قیمت دس سے پندرہ ہزار تک کم ہو گی اور نتیجتاً دیگر ائیر لائنز بھی مسافروں کو متوجہ کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں کچھ کمی کریں گی .معین اختر نے بتایا کہ ’فی الحال تو فلائی آ ڈیل کا نام ہماری فہرست میں اپ گریڈ نہیں ہوا .تاہم وہ کہتے ہیں کہ جتنی زیادہ آپشنز ہوں گی صارفین کے لیے ٹکٹ اتنا ہی سستا ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن