اسلام آباد(خبرنگار)کے۔الیکٹرک کی اہم پیش رفت جب ریگولیٹر نے دھابیجی میں 220 میگاواٹ سائٹ نیوٹرل ہائبرڈ پروجیکٹ کی منظوری کیلئے عوامی سماعت کا انعقاد کیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں کے۔الیکٹرک کی بڈ ایلیوایشن رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والی سماعت ملک کے توانائی کے منظرنامے میں نمایاں تبدیلی لانے کی جانب ایک نمایاں پیشرفت ثابت ہوگی یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سولر۔ونڈ ہائبرڈ منصوبہ ہے، جس کے لیے 3.09 سینٹ فی کلو واٹ آور کی ملکی تاریخ کی کم ترین ٹیرف بولی موصول ہوئی، جو کینیڈین کمپنی جے سی ایم پاور نے دی ہیکے۔ الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 220 میگاواٹ کا یہ ہائبرڈ سولر۔ ونڈ منصوبہ کے۔الیکٹرک کے قابل تجدید توانائی کے سفر میں ایک نمایاں قدم ہے، جو ہمارے گرین انرجی وژن اور مستقبل میں پائیدار، قابلِ بھروسہ توانائی کی دستیابی کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔