لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے متحرک سہیلا ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ہربنس پورہ انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ سہیل عرف سہیلا اور اس کا ساتھی علی رضا عرف چاند کو گرفتار کر کے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے 11موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ماڈل ٹاون پولیس نے تاجر برادری اور مختلف ملکوں سے آئے شہریوں سے بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے اوربھتہ دینے سے منع کرنے پر گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرکے فرار ہو جانے والے ملزمان احمد،عمران، صفدر، عبدالمجید کو گرفتار کر کے چوری شدہ کار،مختلف اقسام کے 5 موبائلز و پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔