لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹھیکیدار کو کروڑوں کی گیر قانونی ادائیگی کا انکشاف


لاہور (محمد علی جٹ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) میں ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی ادائیگی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، سی ایف او نے مبینہ طور پر مشترکہ اکائونٹ کی بجائے ایک پارٹنر کے ساتھ ساز باز کرکے بل کی ادائیگی کردی، لیگل ایکشن کمیٹی نے سی ایف اوکو معطل کرنے اور معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کرنے کا فیصلہ دیا، انتظامیہ کی جانب سے میگا کرپشن کو دبانے کی کوشیش کی جانے لگی۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2021 سے ستمبر 2022ء کا داتا گنج بخش زون اور راوی زون کی سالڈ ویسٹ لکھوڈیر منتقل کرنے کا ٹھیکہ ایم کے انجینئرنگ کے سپرد کیا جس نے ایک اور  کمپنی کو اس کنٹریکٹ  میں شراکت دار بنایا، مگر رقم کی ادائیگی ایم کے انجینئرنگ کی بجائے اسکی معاون کمپنی کو ایک کروڑ اکانوے لاکھ کی مبینہ غیر قانونی ادائیگی کی گئی۔ تاحال اس معاملہ پر نہ تو اینٹی کرپشن کا ریفرنس بھیجا گیا ہے اور نہ ہی سی ایف او کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی رولز کے مطابق کی گئی ہے۔  یہ دونوں کمپنیوں کی آپس کی چپقلش کا معاملہ ہے جس کے حوالے سے دونوں کنٹریکٹرز کی طرف سے تحریری راضی نامہ بھی دیا جاچکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن