پنجاب میں لوکل زکو کمیٹیاں بحال کرے، سردار طارق انیس گگن

 فتح جنگ(نامہ نگار)پنجاب میں لوکل زکو کمیٹیاں  بحال کرے سردار طارق انیس گگن ان خیالات کا اظہار تحصیل فتح جنگ کے سماجی کارکن سردار طارق انیس خان گگن نے کیا پنجاب میں حکومت کے  قائم 10 ماہ ہونے والے ہیں ابھی تک نگران حکومت کے دور کے زکو کمیٹیوں کے سکول ٹیچرز چیرمین بنے ہوئے ہیں جو اس یونین کونسل کے بھی نہ ہوتے دور دراز سکولوں کے ٹیچر صاحبان کو یہ عہدہ دیا گیا  جس سے علاج معالجہ اور تعلیم کے لیے فارم کی تصدیق کے لیے مستحق مریض اور طلبا و طالبات خاص کر خواتین اور بچیوں کو شدید سفری دشواری اور اذیت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے اور ان علاقوں کے مستحق افراد کو پتہ ہی نہ ہوتا ہے کہ ان کے دہیہ کا چیرمین کون ہے حکومت پنجاب لوکل دہیہ کی کمیٹیوں کو بحال کرے تاکہ اس دہیات کے لوکل افراد پر مشتمل کمیٹیاں قائم ہوں  تو مستحق زکو کو فارم کی تصدیق کے لیے آسانیاں میسر ہوں گی حکومتوں کا فرض ہوتا ہے وہ عوام الناس کو سہولیت میسر کریں تاکہ مستحق افراد اس ذہنی کوفت اور دشواری سے نجات ملے۔

ای پیپر دی نیشن