لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی عدالت میں اس لئے پیش نہیں ہوسکتی کیونکہ ہیروں کا جواب دینا پڑے گا۔ پی ٹی آئی والے سیاسی گدھ ہیں جو پختون کارڈ کھیلنا چاہ رہے ہیں۔ مذہب کارڈ، پاکستان کو ڈیفالٹ کا کارڈ، سائفر کارڈ اور پختون کارڈ کھیلنے والے اس ملک کو معاف کر دیں۔ ہم جنرل الیکشن لڑ کر آئے ہیں۔ فیصل واوڈا جنرل الیکشن لڑے تو لگ اس کو پتا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فتنہ پارٹی ہے جس کا ہر وقت کام رونا دھونا ہے۔ ضمنی انتخابات میں سب نے ان کی مقبولیت زمین بوس ہوتے دیکھی ہے۔ جب یہ حکومت میں تھے تب بھی ضمنی انتخابات نہیں جیت پاتے تھے۔ پچھلی مرتبہ ن لیگ نے شیخوپورہ کی سیٹ ساڑھے بارہ ہزار ووٹ سے جیتی تھی اور اس مرتبہ ساڑھے بائیس ہزار سے جیتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے ڈیڑھ ارب روپے کے سولر پروگرام کی وجہ سے وفاقی حکومت کی بھی بچت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چائنا سے واپسی پر سولر ٹیوب ویلز کا بھی افتتاح کریں گی۔ دوسری طرف فسادی گروہ کہتا ہے سول نافرمانی کریں اور بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں پیسے نہ بھیجیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی ویسے محرم کے ساتھ نہیں نکلتی جبکہ لانگ مارچ میں اس نے پردہ بھی نہیں کیا ہوا تھا۔ انہوں مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو چاہیے جنرل الیکشن لڑے ان کو لگ پتا جائے گا۔ فسادی ٹولے نے جھوٹ بولا کہ ان کے بہت سے لوگ مرے ہیں مگر کسی نے ان کو کسی کا جنازہ پڑھتے نہیں دیکھا۔