لاہور(کامرس رپورٹر) دبئی میں بحریہ ٹاؤن کا شاندار منصوبہ: عالمی تعمیراتی معیارات میں ایک نیا سنگ میل، پاکستان کی سب سے بڑی اور مشہور ریئل سٹیٹ کمپنی، بحریہ ٹاؤن نے دبئی میں ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے جو اس کی بین الاقوامی توسیع کا ایک نیا باب ہے۔ بحریہ ٹاؤن کی ذیلی کمپنی، بی ٹی پراپرٹیز، دبئی ساؤتھ کے گالف ڈسٹرکٹ میں ایک جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کو بطور ماسٹر ڈویلپر تیار کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ رہائشی اور تجارتی سہولتوں کے اعلیٰ معیار کے ساتھ ایک مثالی طرزِ زندگی فراہم کرے گا۔ اس موقع پر خلیفہ الزفین، ایگزیکٹو چیئرمین دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ ملک ریاض حسین، بانی اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک، گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر بی ٹی پراپرٹیز نبیل الکندی، سی ای او دبئی ساؤتھ پراپرٹیز، شاہد محمود قریشی کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن اور دونوں اداروں کے دیگر معزز سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔