وہاڑی :مخالفین کی فائرنگ اورتشددسے ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی

وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت )مخالفین کی فائرنگ اورتشددسے ایک ہی گھرکے 10 افراد زخمی واقعات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ بھنڈی جتیرا کے رہائشی سرفراز اپنے رقبہ میں اپنے بیٹوں کے ساتھ چارہ کاٹ رہا تھا کہ خان محمد، محمد نصیر، طارق عزیز، محمد اسلام وغیرہ جو کہ مسلح تھے نے اچانک ان پر حملہ کر دیا اور فائرنگ اور تشدد کر کے سرفراز، امجد، جاوید، ممتاز بی بی اور نذیراں بی بی کو زخمی کر دیا، فائرنگ کی آوازیں سن کر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،عورتوں پر بہیمانہ تشدد بھی کیا گیا ہے جب کہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مضروبان کو مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر ان کا ابتدائی علاج معالجہ کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ تھانہ لڈن درج کر دیا ہے، اور  ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہونے والے وقوعہ کے مطابق مقدمہ میں دفعات نہیں لگائی گئیں ہیں، ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

ای پیپر دی نیشن