کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی کراچی کے نجی اسپتال آمد ہوئی. جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق پیشرفت پر معلومات لیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے.ایک دو دن میں ان کو اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔