سی ٹی او کی ہدایت پر ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات سے محفوظ رکھنا اور بازاروں کے اردگرد منظم ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن