کراچی + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے نجی ہسپتال میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صدر مملکت کی صحت میں مزید بہتری آئی۔ ایک دو روز میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہو جائیں گے۔ رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے کہا ہے وہ جلد گھر شفٹ ہوں گے اور جلد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔ صدر زرداری سے فون پر بات ہوئی وہ روبصحت ہیں۔ وہ اچھے موڈ میں تھے۔ صدر زرداری سے کینال معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ صدر سے بات ہوئی کہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ اچھا ہوا۔