لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے معاملے اورالیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق سماعت کریں گے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو 27 اے کا نوٹ جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔