ننکانہ صاحب (نامہ نگار) شادی کی تقریب پلک جھپکتے ہی ایک قیامت خیز منظر میں بدل گئی۔ مبینہ ہوائی فائرنگ نے ایک معصوم جان نگل لی اور ایک راہگیر کو زخمی کر دیا، تین ملزم گرفتار چوتھے کی تلاش جاری‘ گاؤں ٹھٹھہ نولاں میں مجاہد نامی نوجوان کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ مبینہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ علی جاں بحق اور ایک راہگیر نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے دولہا سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔