آزادی فلائی اوور پر ون ویلنگ  کرتے 3ملزم رنگے ہاتھوں 

لاہور(نامہ نگار)لاری اڈا ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی ون ویلرز گینگ کوگرفتار کرلیاہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سوشل میڈیا پر ون ویلنگ اورخطرناک سٹنٹس کی ویڈیوز اپلوڈ کرنیوالے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے ملزمان کو آزادی فلائی اوور ویلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزمان کی ون ویلنگ،خطرناک سٹنٹس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ملزمان ارسلان، جبار، ہارون کو  تھانہ لاری اڈا کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ون ویلنگ جان لیوا کھیل ہے،والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن