پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی الیکشن: یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کا کلین سویپ 

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کا کلین سویپ، ڈاکٹر لیاقت علی صدر، فیصل محمود ملک نائب صدر ،فہیم صدیقی جنرل سیکرٹری ، وقار افضل قریشی فنانس سیکرٹری منتخب۔ پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے گروپ نے کلین سویپ کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ صدر کے امیدوار ڈاکٹر لیاقت علی نے 709، نائب صدر فیصل محمود ملک 756، فہیم صدیقی جنرل سیکرٹری 772اور خزانچی کی سیٹ کیلئے وقار افضل قریشی نے 766ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ ایگزیکٹو ممبران میں طارق سلیم، طاہر سہیل ، محمد پرویز، عبدالباری، سید دلدار حسین گیلانی، ملک کاشف علی اور ذوالفقار رسول کامیاب ہوئے۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار ساجد حسین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ڈاکٹر لیاقت و دیگر عہدیداران سوسائٹی کی بہتری کیلئے کام کرینگے۔ 

ای پیپر دی نیشن