نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ پولیس نے اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹر سیدظہیرعالم شاہ نے نارنگ موڑ اور پنڈوری گاؤں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میںجدیدآٹومیٹک اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلئے ہیں۔