واربرٹن (نامی نگار)واربرٹن کا تعلیمی مرکز بند، 2سو اساتذہ کی آواز حکام تک پہنچ گئی، کیا علم بانٹنے والوں کو یہ صلہ ملے گا.جہاں قلم اور علم کا چراغ روشن تھا، وہاں اب خاموشی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول واربرٹن میں 8 سے 9 سال سے کامیابی سے چلنے والا مارکنگ سنٹر اچانک بند کر دیا گیا اور وہ اساتذہ جو نسلوں کے مستقبل سنوارنے میں دن رات جْتے رہتے ہیں، آج سڑکوں پر سفر کی صعوبتیں جھیلنے پر مجبور ہیں۔