خانیوال(خبر نگار) سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کی اور مقامی وعلاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار عثمان بزدار نے نشاطِ احمد خان ڈاہا مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر علی خان ڈاہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔