شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہا ہے کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں موجودہ معاشی حالات جلد بہتر ہوں گے اور نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع میسر آئیں گے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نواز رکھا ہے موجودہ حکومت انہی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے جس کے مثبت و تعمیری نتائج برآمد ہورہے ہیں، تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کے دروازے کھل رہے ہیں بنیادی مسائل کا حل تیزی سے ممکن بنایا جارہا ہے خصوصاً پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مربوط اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ وفاق میں وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی استحکام کی بھرپور جدوجہد جاری ہے جو اتحادی حکومت کے عوامی خدمت کے ویژن کی تکمیل کی کاوشوں کا ثبوت ہے مایوسی قطعی طور پر مسئلہ کا حل نہیں ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی وسائل سے مالا مال ملک کا مستقبل روشن ہے۔