شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی ایڈووکیٹ نے بار ایسوسی ایشن کے رکن عمران اصغر ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔