راجہ جنگ+ قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) اینٹوں والے بھٹے پر سوئی بچی کو ٹریکٹر نے کچل ڈالا، بچی موقع پرجاں بحق ہو گئی۔ بھٹہ حاجی عاشق پر کام کرنیوالے عباس نے تھانہ راجہ جنگ میں درخواست دی کہ ہم بھٹے پر اینٹوں کی تھپائی کر رہے تھے کہ میری بھتیجی تنزیلہ 6 سال جو قریب ہی سوئی ہوئی تھی وارث عر ف وچھو ٹریکٹر پر مٹی کا گار الے کر آرہا تھاغفلت سے ٹریکٹر چلاتے ہوئے میری بھتیجی کے اوپر سے ٹریکٹر گزار دیا۔جس سے موقع پر ہی چل بسی۔