لاہور بورڈ ٹیم کا چھاپہ‘ طالبعلم کی جگہ پیپردینے والا نوجوان گرفتار

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) لاہور بورڈ کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نارنگ میں چھاپہ مارا تو امتحانی سنٹر میں پرائیویٹ طالب علم عبداللہ کی جگہ پر شاہدرہ کا رہائشی نوجوان عمار پیپر دے رہا تھا چھاپہ مارٹیم نے شک گزرنے پر چیک کیاتو نوجوان جعلی طریقے سے طالبعلم کی جگہ پرفزکس کا پرچہ حل کررہاتھا جسے فوری گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا حیران کن بات ہے کہ متعلقہ عملہ جعلی طالب علم سے کیسے لاعلم رہاجس سے مبینہ ملی بھگت کا شبہ ہے سماجی وفلاحی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے سخت انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن