گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان کے روشن مستقبل اور آئندہ آنیوالی نسلوں کی ترقی کے لئے تعلیم کا حصول اشد ضروری ہے، جدید ترقی کے دور میں نئی نسل کے لیے معیاری اور بامقصد تعلیم کا حصول نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ،نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر مامور اساتذہ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،استاد اور شاگرد کے درمیان عزت و احترام کے وہ اصول اپنانا ہوں گے جس کی ہمیں دین اسلام درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہارعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر محمد انیس شیخ، ماہر تعلیم شیخ زبیر سعید، طارق احسان نے سٹی پبلک سکول پیپلز کالونی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ولید زبیر،عبدالہادی زبیر بھی موجود تھے،اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو پیش کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور وطن عزیز سے محبت کو اجاگر کیا۔