فتح جنگ ( نامہ نگار)سابقہ دور حکومت میںکروڑ وں روپے کی لاگت سے بچھائی جانیو الی سیوریج لائن شہریوں کیلئے عذاب بن گئی محکمہ پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی انتہائی ناقص تعمیرات کے باعث محکمہ کے افسرن اس منصوبے سے لا تعلق ہو چکے ہیں سابق ممبر خدمت کمیٹی ڈاکٹر اعزاز احمد ملک نے بتایا کہ محلہ میلاد نگر چاساں والی ڈھیری مسجد ابو بکر صدیق کے علاقے میں سیوریج لائن پر بنائے جانے والے مین ہول کئی ماہ قبل بند ہونے کے بعد ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور اب گٹروں اور نالیوں کاپا نی گلیوں میں جوہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے میونسپل کمیٹی فتح جنگ کے افسران اور اہل کاروں کونشاندہی کے باوجود اس مسئلہ کا کوئی حل نہ نکل سکا محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے فنڈز نہ ہونے کا جواب دیا جاتا ہے مین ہول گرجانے کے باعث کوئی نا خوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے جبکہ گندے پانی اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ بھی ہے انھوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام اور دیگر اداروں سے سیوریج منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔