تزکیہ قرآنِ مجید کے احکامات کی اساس ہے:ڈاکٹر شاہد منیر  

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا تزکیہ قرآنِ مجید کے احکامات کی اساس ہے۔ وہ جامع مسجد ی میں یوای ٹی اسلامک سوسائٹی کے افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ تزکیہ نفس کو پاک کرکے خاص اللہ کے تابع کردیتا ہے۔ خراب نفس کی ایک سب سے بڑی وجہ’’حب دنیا یا خواہشات ہے۔ نفس میں خرابی کی باعث دراصل وہ خواہشات پرستی ہے جو حلال و حرام کی تمیز نہ رہنے دے کیونکہ دنیا کی محبت وہ اندھی محبت ہے جو مقصد حیات کو نظروں سے اوجھل کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا جوانی کی توبہ اللہ تعالی کو بہت پسند ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن