لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیااور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سٹیڈیم کے اطراف،داخلی و خارجی پوائنٹس اورمختلف انکلوژرز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورسکیورٹی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین سیمی فائنل میچ کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین ِ کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ سپروائزری افسران کو تمام متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اہم ڈیوٹی پوائنٹس کے سکیورٹی انتظامات کومسلسل چیک کرتے رہیں۔میچ کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں۔لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرزاپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر ذمہ داری سے فرائض سر انجام دیں۔سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ اورکھیلوں کے فروغ میں بھر پورمعاونت کررہی ہے۔سیمی فائنل میچ کی سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔