فتنوںکے دور میں ایمان بچانے کی ضروت ہے:علامہ فداحسین

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) سالانہ عظیم الشان سیدۃ النساء خاتون جنت ؓ کانفرنس یہاں جامع مسجد سیدہ فاطمۃ الزھراؓ محلہ عثمان گنج میں  اہلسنت کے مرکزی خطیب علامہ پیر سید فداحسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے  علامہ پیر سید فداحسین شاہ، علامہ محمد عمران آسی،پیرسید عطاء الحسنین، پیر سید علی حسین نقوی، علامہ سجادحیدرنے کہا کہ موجودہ دورفتنوںکا دور ہے ۔جس میں ایمان بچانے کی ضروت ہے۔ آج یہود وہنود اور غیر اسلامی طاقتیں مسلمانوںکے دین اسلام سے دورکرنے کے لئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔اور اسی لئے آج عریانی فحاشی بے حیائی اور بے پردگی کو تیزی کے ساتھ پھیلایا جارہاہے۔جبکہ نئی نسل کو اسلام سے دور کرنے کے لئے طرح طرح کے نظریات پیش کئے جارہے ہیں۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی روشناس کروائیں۔انہوںنے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں میں نکھار لانے کے لئے سیدۃ النساء خاتون جنت ؓ حضرت فاطمۃ الزھراؓ کی حیات طیبہ سے استفادہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن