پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے:رمیش سنگھ اروڑا 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں جن میں امسال دو فیصد اضافہ کیا گیا ہے پاکستان بنانے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار کلید ی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائٹیڈ پریئر فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، فیسٹیول میں ملک و بیرون ملک سے آئے مسیحی برادری کے رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر بیرون ملک سے آئے مسیحی نمائندوں اوینجلسٹ جون اور پاسٹر ایرک نے خصوصی فنڈز دینے کا اعلان کیا، فیسٹیول کے میزبان القاس اللہ غازی نے وسیم سنی بھٹی، اشفاق غوری، ارشد پرویز، عدنان سلیم، ایلڈر سلیم گل، عابد بھٹی، پاسٹر اسلم غوری، خالد شیر کھوکھر و دیگر کے ہمراہ فنڈز کی فراہمی اور فیسٹیول میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن