فاروق آباد ( نمائندہ نوائے وقت) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سلمہ بٹ نے فاروق آباد میں رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔پھلوں سبزیوں اور اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرپرسن وزیر اعلی پنجاب شملہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار لگائے گئے ہیں جن اضلاع میں پہلے سے ہی ماڈل بازار موجود تھے ان کے اندر رمضان سہولت بازار لگائے گئے اور 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار اس وقت کام کررہے ہیں جن اضلاع میں ماڈل بازار نہیں بن پائے وہاں بھی لازمی سہولت بازار رکھے گئے ہیں ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مدد آپکے تحت تحصیل لیول پر تین رمضان سہولت بازار لگوائے۔