اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)واپڈا کی جانب سے نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 126200کیوسک اور اخرج 95000کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد61900 کیوسک اور اخراج61900کیوسک، دریائیجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد64800کیوسک اور اخراج45000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد32900کیوسک اور اخراج 7700کیوسک رہا ۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1415.15 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.323 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1113.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.619 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔