ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ریسکیو1122 کی  ہسپتال میں  فرضی مشق


مظفرگڑھ(نامہ نگار) ریسکیو1122 کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا،ریسکیورز کی جانب ہنگامی انخلاء ،ایمرجنسی سے متاثرین کی درجہ بندی،فریکچر اور دیگر قسم کی چوٹوں کی صورت میں انکی مرہم پٹی،سی پی آر سمیت مریضوں کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقلی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں دونوں اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا  ہے ۔

ای پیپر دی نیشن