کراچی،منگھوپیر سے ملنے والا دیسی ساختہ کریکر کوناکارہ بنا دیا گیا

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خالی پلاٹ سے دیسی ساختہ کریکر برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیاہے۔منگھوپیر خیر آباد میں دھابجی کے مقام پر خالی پلاٹ پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔بی ڈی یو کے مطابق دیسی ساختہ بم میں 400 گرام سے زائد دھماکا خیر مواد استعمال کیا گیا ہے جو کہ پھٹنے کی صورت میں اطراف میں تباہی پھیلا سکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن