قصور(نمائندہ نوائے وقت)کارروائیاں بالائے طاق،گراں فروشوں نے غریب عوام کا جینامحال کردیا،اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیا۔انڈے فی درجن380، دودھ فی کلو 190روپے اور دہی 230روپے کلوتک جا پہنچی جبکہ سبزیوں میں نیاآلو آنے کے باوجود 90روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے اور مٹر150 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں ،اسی طرح سے بیف 15سے 16سوروپے فی کلو تک جبکہ مٹن 22سو سے 24سوروپے فی کلو میں فر و خت ہورہا ہے۔