پاکستان کے ساتھ طبی تحقیق، دواسازی میں تعلقات کو مضبوط کریں گے: سفیر قازقستان

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ طبی تحقیق، دواسازی اور صحت کے شعبے میں تعلقات کو مضبوط کرنے میں قازقستان دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستانی ہربل ادویات قازقستان میں بے حد مقبول ہیں اور اس شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماروف انٹرنیشنل ہسپتال میںعالمی یوم کینسر کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن