رائیونڈ:پولیس اہلکاروں کا گھریلوخواتین پرتشدد‘زیادتی‘ برہنہ ویڈیو بنالی،ایک گرفتار

لاہور‘سندر(نامہ نگاران)را ئیونڈ کے علاقہ کووالی جھلار میںپولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کراہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر خاتون کی برہنہ ویڈیو بنالی۔ملزم خاتون کی بیٹی اور بھانجی کے ساتھ ریپ کرنے اور تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے تمام ملزموں کا تعلق مکو والی گاؤں سے ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میںواقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کر کے مرکزی ملزم کانسٹیبل ابوبکر کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کانسٹیبل ارسلان اور عاطف نامی شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سنگین واقعہ کی فوری اطلاع نہ دینے پر چوکی انچارج کوبھی معطل کردیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اس واقعہ کی تمام کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔عوام کے محافظوں کی اس شرمناک حرکت پر اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن