سوشل میڈیا  کامحفوظ استعمال،آن لائن رہنمائی،پی ٹی اے کی ہدایات  جاری 


اسلام آباد(صلاح الدین خان ) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال اور آن لائن تحفظ کے لیے رہنمائی و ہدایاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں انٹر نیٹ کا محفوظ استعمال، آن لائین پرائی ویسی، محفوظ شناخت، ڈیٹا،فیک نیوز، آن لائین گرومنگ، گستاخانہ، نفرت انگیز مواد قوانین، شکایات طریقہ کار بارے تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔ نوجونوں ، بچوں کوممکنہ نقصانات خطرات سے بچنے کے لیئے رہنمائی کی گئی ہے اگر کوئی شخص آپ کو مسلسل ایسا مواد بھیج رہا ہے جو آپ نہیں دیکھنا چاہتے تو اسے بلاک، ان فالویا ڈیلیٹ کریں،گائیڈ لائین کو نظر انداز کرنے کی صورت میں، پریویشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ2016 کے تحت سزائے قید و جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔کوئی بھی مواد پوسٹ کا اچھی طرح مشاہدہ کریں کہ وہ کہاں تک  مثبت منفی اورشرانگیزی کا باعث بن سکتاہے حقائق  و ذرائع کی تصدیق کریں  پھر اسے پوسٹ کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن