راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چئیرپرسن بیت المال و زکوٰۃپرویز عباسی کے آفس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر تحریک جب انصاف ڈسٹرکٹ راولپنڈی طارق عباسی ایڈوکیٹ ، صدر تحریک انصاف مری سہیل عرفان عباسی ، سوشل ویلفیئر آفیسر و فوکل پرسن مری با ہمت بزرگ پروگرام غالب عباسی موجود تھے۔اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے 65 سال سے اوپر خواتین کو 2000 روپے ہر ماہ جاری کرنے کے پروگرام کو سراہا۔ فوکل پرسن باہمت بزرگ پروگرام غالب عباسی میں بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تحصیل مری میں 1500 سے زائد مستحقین لوگوں کو دو ہزار روپے ہرماہ ملیں گے۔اجلاس میں مندرجہ ذیل امور پر اتفاق کیا گیااگلے ہفتے آرٹ کونسل میں ایک بھرپورفنکشن کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے اور ایم پی اے ہوں گے جس میں مری کے مستحقین کو کارڈ دیے جائیں گے-مری کے تمام یونین کونسل کے سٹیک ہولڈرز اپنی اپنی یونین کونسل میں مستحقین کو اکٹھا کریں گے اور ہر یونین کونسل میں تحصیل قیادت اور لوکل قیادت کی موجودگی میں کارڈ دیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے میں علیوٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اوپننگ کی جائے گی جس میں تحریک انصاف کی تمام قیادت شرکت کرے گی۔