اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر شہید شریف شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میجر شبیر شریف شہید کی قربانی عسکری مہارت کے اعلیٰ ترین نظریات کی مظہر ہے۔ بہادر ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔ میجر شبیر شریف کی ناقابل تسخیر روح نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔