ویٹرنری یونیورسٹی کا پندرہو یں کانووکیشن،  1,733 طلبہ میں ڈگر یا ں تقسیم  

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے پندرہو یں کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔  صدارت پرو چانسلر / وزیر برا ئے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سید محمد عا شق حسین شاہ کرما نی نے کی جبکہ وزیر برا ئے ہائیر ایجو کیشن پنجاب را نا سکندر حیات، پارلیما نی سیکر ٹر ی برا ئے لائیو سٹاک سردار محمد عا صم شیر میکن، ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلرمیری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)سمیت سینڈیکیٹ ممبران، مختلف یو نیور سٹیو ں کے پرو فیسرز، پو لٹر ی، ڈیر ی، فوڈ، میٹ اور فارما سو ٹیکل صنعتو ں کے نمائندوں، سٹیک ہولڈرز، طلبہ وا سا تذہ کی بڑی تعداد اْس مو قع پر موجودتھی۔ کا نو و کیشن میں 1,733گر یجو یٹ طلبہ کو ڈ گر یاں دی گئیں جن میں سے 277ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیس, 734 بی ایس آنر ز، 104 ڈاکٹر آف فار میسی،63بی بی اے آنرز، 73پی ایچ ڈی اور482 ایم فل کی ڈ گر یا ں طلبہ و طالبا ت نے و صو ل کیں جبکہ پوزیشن حا صل کر نیوا لے68 طلبہ کو میڈل بھی د یئے گئے۔  وزیر لائیو سٹاک سید عا شق حسین کرما نی نے طلبا و طالبا ت، والدین اور اساتذہ کو مبا ر کبا د پیش کی اور اْن سے پوری لگن کیساتھ محنت کرنے اور ملک کی تر قی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔اْنہو ں نے کہا کہ کامیاب طلبہ اپنے والدین، انسٹی ٹیو شن کیلئے فخر ہیں اور ملک کیلئے ایک قیمتی اثا ثہ ہیں۔ ملک میں لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں ویٹر نری یونیو رسٹی کا کردار ہمیشہ ہی مثا لی رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن