پولیس ملازمین کی مالی امداد کیلئے 56لاکھ روپے کے چیک تقسیم

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی بننے والے قانونی مقدمات اور استغاثوں کا سامنا کرنیوالے پولیس ملازمین کی مالی مدد کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او میں منعقدہ تقریب میں مختلف اضلاع کے 13 پولیس ملازمین میں کیسز پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 56 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔انہوںنے کہا کہ دوران ڈیوٹی بننے والے مقدمات کا سامنا کرنے والے پولیس ملازمین کی مدد کیلئے گذشتہ سال 10کروڑ روپے سے لیگل اندوومنٹ فنڈ قائم کیا تھا۔ اب تک ایک کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم متاثرہ پولیس ملازمین کو ادا کی جا چکی ہے۔عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے کسی ملازم کو اب اپنا گھر،زمین یا بیوی کا زیور نہیں بیچنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن