بریک فیل ہونے  سے گاڑی الٹ گئی‘ آٹھ فراد زخمی 

سہنسہ (نامہ نگار )سہنسہ کچہری کے قریب لوکل روٹ چلنے والی مسافر ہائی ایس بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص شدید زخمی جبکہ سات مزید بھی ہوئے ، گاڑی کوڈرائیور صغیر حسین شاہ چلا رہا تھا سہنسہ سے تڑالہ جا رہی تھی جب نادرا آفس سے شروع ہونے والی اترائی پر پہنچی تو بریک فیل ہوگئی جس سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تضارف ولد تنویر حسین شاہ ساکن سوناں تڑالہ  شدید زخمی ہوا  جس کو ڈی ایچ کوٹلی ریفر کردیا گیا باقی زخمیوں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سہنسہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ایم ایس سید قمر عباس اور ڈاکٹرز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی تحصیلدار سہنسہ چوہدری محمد نواز ہمراہ پولیس تھانہ سہنسہ کے ایس ایچ او شہزاد ملک مع پولیس نفری جائے حادثہ پر اگئے عوام کی بڑی تعداد بھی فورا پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا

ای پیپر دی نیشن