حضرو (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تحصیل حضرو کی اقلیتوں میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم کی تقریب مسلم لیگ نون تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار نے مختلف افراد نے مینارٹی کارڈز کی تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک انصار نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے انیشیٹیوز کا مقصد عوام کا معیارزندگی بہتر بناناہے،مستحق اقلیتوں میں مینارٹی کارڈز کا اجراء احسن اقدام ہے،مینارٹی کارڈز ہولڈرز کو س ماہی10،500روپے ملیں گے، تحصیل میں مینارٹی کارڈز کیلئے شفاف ترین طریقہ اختیار کیا گیا ہے،حکومت پنجاب کی مالی امداد کا مقصد غریب اقلیتیوں کو غربت کی لکیر سے باہر لانا ہے۔انہوں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ریاست کا حق ادا کررہی ہیں،اقلیتی افراد ہمارے بھائی ہیں،پنجاب کے ہر شعبہ میں خوشحالی آئے گی،صوبہ پنجاب میں خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔اخر میں ملک انصار نے کرسچن افراد میں مینارٹی کارڈز تقسیم کیے۔