جامشورو (آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے سٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی آخری بوگی کمپلین ٹوٹنے سے ٹریک سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اترنے کے بعد ڈائون ٹریک متاثر ہو گیا، ٹرینوں کو حیدرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ مرمتی کام جاری ہے۔ کام مکمل ہونے پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بولان میل کے مسافروں کو شٹل سروس سے سبی روانہ کر دیا گیا۔ 6 بوگیوں والی شٹل سروس میں 200 مسافر تھے۔ مسافروں کو سبی سے کراچی بھیجا جائے گا۔ سکیورٹی کے باعث بولان میل سبی سے چل رہی ہے۔