حکومت پنجاب شعبہ صحت میں تاریخی ،انقلابی اقدامات کررہی ہے:سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ذیشان شبیررانا، ڈاکٹر وحید اصغر اور انوربریار، پروفیسربلال محی الدین ددیگرافسران نے شرکت کی۔وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرعدنان خان، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پروفیسرمحمودایازو دیگر نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈریسرچ لاہور،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہوراور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پر جاری پیشرفت کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ سلمان رفیق نے کہا حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتی ہیں۔ اپنی تمام تر توجہ شعبہ صحت کی بہتری پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔تینوں ہسپتالوں میں مریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جبکہ خواجہ سلمان رفیق اچانک سمز لیب اینڈ کولیکشن سنٹر پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے سمز لیب میں کیو مینجمنٹ سسٹم اور کاونٹرز بڑھانے کی ہدایت کی اورسمز لیب میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن