پی ٹی آئی مخصوص نشستیں اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہائیکورٹ میں ہو گی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے معاملے اورالیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس خالد اسحاق 7 اپریل کو سماعت کرینگے، عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو 27 اے کا نوٹ جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم غیر آئینی ہیں، ترامیم کی وجہ سے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن