لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ احمد عبداللہ ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے درخواست پر فیصلہ نہ کر کے توہین عدالت کی۔ ٹرانسپورٹر سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ عدالت سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔