کابل(این این آئی)طالبان حکام نے ایک شخص کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیںجنہوں نے کہا ہے کہ وہ 140 سال کا ہے، اور اگر یہ دعوی درست ثابت ہوا تو وہ دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص بن جائے گا۔ اس شخص کا نام عاقل نذیر ہے اور وہ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کا رہائشی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عاقل نذیر کا کہنا تھا کہ وہ 1880 کی دہائی میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کے پاس اس دعوے کی تصدیق کرنے والی کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔عاقل نذیر نے کہا کہ وہ 1919 میں تیسرے افغان-برطانوی جنگ کے دوران تیس کی دہائی میں تھے۔ ان کا دعوی ہے کہ انہوں نے جنگ کے اختتام پر افغان بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ جشن منایا تھا۔