گوجرانوالہ:اسلحہ کی نمائش پر 3افراد زیر حراست

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سول لائن پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،سی پی او محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر تھانہ سول لائن پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک ڈالہ کو روکا کر اس میں سوار اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلیں 223 بور، میگزینیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن