اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) 14ویں پاک- مصر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس کل تک جاری رہے گا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق قائم مقام سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی نے پاکستانی وفد جبکہ مصری وفد کی قیادت آرمڈ فورسز آپریشنز اتھارٹی کے اسسٹنٹ ہیڈ عبدالرحمان محمود واحدن نے کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔