اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میں جا ری ذیلی انسدادپولیو مہم اختتام پذیرہو گئی ہے ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہ مہم میں سندہ کے 21اضلاع، پنجاب کے 14اضلاع ، خیبرپختونخوا کے 28اضلاع ، بلوچستان کے 18 اضلاع اور اسلام آباد کے دو اضلاع شامل تھے اس موقع پر فرنٹ لائن ورکرز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پولیو کے خاتمہ کیلئے سیکورٹی اداروں کو کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں ،پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہر مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلوانے سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافے کا باعث ہے۔ پولیو وائرس کی ملک بھر کے 11اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے جن میں خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں، پشاور، سوات، جنوبی وزیرستان، نوشہرہ شامل ہیںجبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی اور بہاولپور شامل ہیں سندھ میں کراچی لانڈھی اور اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے آئندہ قومی سطح کی پولیو مہم کا انعقاد 21نومبر سے کیا جارہا ہے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل